0

کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا ادکارہ ارمینا کو مہنگا پٹر گیا

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے پران کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند ہونے کا خطرہ ہے۔اداکارہ ارمینا خان ہمیشہ ہی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھاتی آئی ہیں۔ ارمینا خان وہ پہلی شخصیت ہیں ۔جنہوں نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جنگ کی حمایت کی دوغلی پالیسی کو بےنقاب کرتے ہوئے انہیں یونیسیف کی خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا۔اس خبرکوبھی پڑھیں: ارمینا خان کا پریانکا چوپڑا کو خیرسگالی سفیر سے ہٹانے کا مطالبہ۔تاہم ارمینا خان کو سچ کہنا مہنگا پڑرہا ہے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ہمیشہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہوں۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے کی صورت میں مجھے خطرے کا بھی علم ہے اور میں نے بہت سارے پراجیکٹس بھی گنوائے ہیں۔ارمینا نے کہا اب کشمیر کی حمایت کرنے پر مجھے سنسر کیا جارہاہے اور میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہونے کا خطرہ ہے۔ ارمینا خان نے مزید کہا حق اورسچ کے لیے آواز اٹھانے کی یہ قیمت ہے، لیکن میں رکوں گی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں