0

دولہا بارات لے کر دلہن کے گھر کے دروازے پر پہنچا تو ایسا کیا دیکھ لیا کہ بیچارہ رونے والا ہوگیا؟ ایک حیران کن خبرآگئی

سرگودھا (ویب ڈیسک) ارمانوں کا خون۔ نوجوان کے شادی کے ارمان خاک میں مل گئے ‘ دولہا دُلہن کو لینے پہنچا تو دُلہن اہلخانہ سمیت غائب ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کا دولہا شادی کے ارمان رچائے سرگودھا پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی دُلہن اپنے اہلخانہ سمیت غائب ہو چکی ہے۔جس پر افسردہ ہو کر ذیشان علی بارات سمیت پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔ دولہے نے موقف اختیار کیا کہ دولہن اور اس کی ماں نے شادی کے اخراجات کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے لئے تاہم شادی کے موقع پر فرار ہو گئے ۔ جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل بغیر اجازت تیسری شادی کرنے پر بیوی نے دُلہے کی درگت بنا دی۔ٗ باراتیوں نے بھی مل کر دُلہے کی پٹائی کی۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلا ک ایل میں دُلہے کو تیسری شادی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب اس کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں داخل ہوئی، فلمی اندار میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کا پول کھول دیا جو تیسری شادی کر رہا تھا۔ باراتیوں کو دُلہے آصف کی پہلے کی گئی شادیوں کا علم ہو ا تو انہوں نے دُلہے کی خوب عزت افزائی کی اور مار پٹائی شروع کردی ۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ جان بچانے کے لئے آصف بس کے نیچے چھپ گیا ۔ دُلہن والوں نے دھلائی کرنے کے بعد آصف کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس نے دُلہے کو گرفتار کرتے ہوئے تمام پارٹیوں کو پولیس سٹیشن بلا لیا۔ تاہم پولیس نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں حل ہو گا۔ دُلہے کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، جس پر پولیس نے آصف کو رہا کر رہا۔ آصف کی رہائی بھی اس کے لئے بُری ثابت اور باراتیوں نے ایک بار پھر اس کی پٹائی کر ڈالی۔ علاقے کے کچھ افراد نے آصف کی جان بخشی کرائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کر چکا ہوں، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر مقدمہ درج کرادیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں