حج اخراجات میں اضافہ مسترد۔۔۔!!! اب ہر پاکستانی کتنے پیسوں میں حج کر سکے گا؟ وزیر اعظم عمران خان نے عازمین ِ حج کو خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حج اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ حج اخراجات میں ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گا جس کو انہوں نے مسترد کر دیا۔وزارت مذہبی امور نے حج کےلیے 4 لاکھ 90ہزار روپے کا اعلان کیا تھا۔متعلقہ وزیر نے قیمت میں اضافے پر اصرار کیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حاجیوں سے صرف کرائے کی مد میں اضافہ وصول کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرائے میں صرف 20 سے 25 ہزار روپے اضافہ ہو گا۔عازمین حج سے 80 ہزار روپے کسی صورت وصول نہیں کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج پالیسی 2020 جاری کردی جس کے تحت فی کس حج پیکج 4 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگا،ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرسکیں گے،رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے،رواں برس سرکاری حج اسکیم کو 60 فیصد اور نجی حج اسکیم کے لیے 40 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے پرائیوٹ جج آپریٹرز میں یکساں کوٹہ تقسیم کیا جائیگا، روڑ ٹو مکہ منصوبے کے تحت 70 سے 80 ہزار حجاج کرام فائدہ اٹھا سکیں گے،حج پیکج میں اضافے کی وجہ فضائی اخراجات میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہے،گلگت بلتستان میں عارضی حاجی کیمپ لگائیں گے۔منگل کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 کے بجائے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کرنے جائیں گے۔وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ حج کوٹے میں اضافہ متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں