0

2022ء میں پہلا خلائی مشن۔۔۔ پاکستان کس ملک سے تعاون کا خواہشمند نکلا؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

دبئی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان خلا، میوزمز اور زراعت کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تعاون میں اضافہ چاہتا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ ہم میوزیم اور مستقبل کی حکمت عملی بنانے کے خواہاںہیں لہذا ہم ان معاملات پر یو اے ای کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2022 میں خلا میں اپنا پہلا انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں، اس لئے چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی سپیس یونیورسٹی پاکستانی جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کرے ۔ وفاقی وزیر نے کہا وہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی لانے کے لئے بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2022 میں خلا میں اپنا پہلا انسانی مشن بھیجنے کی تیاری کررہے ہیں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات کی اسپیس یونیورسٹی پاکستانی جامعات کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے۔ جولائی 2019 میں فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان 2022 میں خلا میں اپنا پہلا خلاباز بھیجے گا۔ گزشتہ برس متحدہ عرب نے اپنا پہلا خلا باز ہزاع المنصوری کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا تھا اور انسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا تھا۔ خلا کی تسخیر کے علاوہ فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زراعت میں بھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون پر غور کررہا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یو اے ای زراعت میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، دبئی کی جو کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہے اور اس میں سرمایہ کرنا چاہتی ہیں ہم انہیں زمین اور مہارت کی پیشکش کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان اماراتی کمپنیوں کے ساتھ منافع بخش کاروباری معاہدے کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے بزنس ٹو بزنس معاہدوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں