ترک صدر کے دورہ پاکستان سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ادرگان کے دورہ پاکستان سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کا اہم اعلان۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا،اعلیٰ سطحی دورے کے دوران طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد اور انکوپایہ تکمیل تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم نے وزیر برائے اقتصادی امور کو ذمہ داری سونپ دی۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترکی نے مسئلہ کشمیر پر جس واضح انداز میں پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کی قیادت کی مخلصانہ کوشش ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے ۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ وفاقی سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اعلیٰ سطحی دورے کے دوران طے پانے والے معاملات پر عمل درآمد اور انکوپایہ تکمیل تک پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے وزیرِ اعظم نے وزیر برائے اقتصادی امور کو ذمہ داری سونپ دی۔ وزیراعظم نے وزیربرائے اقتصادی امور کوہدایت کی کہ طے پانے والے امور میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ہر ماہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں