10 لاکھ مستحق افرادکیلئے نئی راشن کارڈ سکیم متعارف کرانے کی تیاریاں،80ہزار لوگوں کو بلا سود قرضے بھی فراہم کئے جائینگے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)رواں مالی سال کے دوران موجودہ حکومت سماجی تحفظ کے پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اس حوالے سے حکومت نے احساس اور کامیاب جوان پروگرام جیسے بڑے پروگرام شروع کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے حکام کے مطابق حکومت انتہائی غریب،یتیم، بیوائوں، بے گھر، معذور اور بے روزگار افراد کو ریلیف فراہم کرے گی ۔وفاقی حکومت 10 لاکھ مستحق افراد کو صحت مند خوراک فراہم کرنے کے لئےایک نئی راشن کارڈ سکیم متعارف کرا رہی ہے۔ اس کے علاوہ مائوں اور نوزائیدہ بچوں کو خصوصی صحت مند خوراک مہیا کی جائے گی۔ احساس پروگرام کے تحت 80, 000 مستحق لوگوں کو ہر مہینے بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ 60 لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکائونٹ میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی دی جائے گی اور 500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری آن لائن کورسز کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں