مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملی تو۔۔۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اہم بات کہہ دی ، ن لیگیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لندن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ہائی کورٹ سے بیرون ملک جانے کی اجازت ملی تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کی تیمار داری کیلئے لندن جانا چاہتی ہیں تاہم قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں، وفاقی حکومت ان کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شوگر اور آٹا مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائے گی۔یاد رہے اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودہدری نے بھی مریم نواز کو باہر بھجوانے کی مخالفت کی تھی۔انہوں کہا تھا کہ موجودہ ماحول میں مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دینا احتساب کے بیانیے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں