وہ وقت دور نہیں جب ہر پاکستانی سبز پاسپورٹ پرفخر کرے گا۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے اپنا کہا پورا کر دکھایا، آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اب اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2020 کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال سعودی عرب نے 1 لاکھ
89ہزار 210 کا حج کوٹہ دیا ہے۔نور الحق قادری نے کہا کہ 60 فیصد حجاج سرکاری اسکیم اور 40 فیصد پرائیویٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حج قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان کو تشویش ہے، رواں سال حج کی کل قیمت 4 لاکھ 90 ہزار ہوگی۔نور الحق قادری نے کہا کہ 70 سال یا زائد عمر والے حجاج کے نام بغیر قرعہ اندازی شامل ہوں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے حجاج کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی تربیت کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عازمین کی تربیت کے لیے تھری ڈی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کرلی، تربیت میں حج، عمرہ اور مشاعر کے دنوں سے متعلق تربیت شامل ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی سے مل کے مختلف اضلاع میں تربیت کا اہتمام کیا جائے گا، تھری ڈی ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ وزیر مذہبی امور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا۔ جبکہ دوسری جناب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں،دیار غیر میں محنت مشقت کے ساتھ پیسہ کمانے والے محب وطن پاکستانی حکومت کے نزدیک وی آئی پی کا درجہ رکھتے ہیں،سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا ،ایف بی آر اور نیب کے وہ افسران جو اورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں ملوث پائے گئے ،حکومت ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نبٹے گی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع اپنے آفس میں گذشتہ تین دہائیوں سے سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے والے ممتاز پاکستانی سرمایہ کار سردار عبد الکریم کھوسہ سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کیلئے پرعزم ہے،اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،ان کو حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی نہ کہ اپنے دیس میں سرمایہ کاری کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کو ماضی کی طرح کسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔سید ذلفی بخاری نے کہا کہ سردار عبد الکریم کھوسہ جیسے محب وطن پاکستانی اس ملک کا اثاثہ ہیں،اِنہوں نے سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا اور اب یہ پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں ،دیار غیر میں بسنے والے ایسے لاکھوں پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنانے کی امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں،وزیر اعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی امیدیں ٹوٹنے نہیں دیں گے اور وہ وقت قریب ہے جب پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں