روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر پھر سے سستا ہو گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں17پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں17پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.57روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.67روپے سے گھٹ کر154.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.30روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید168.50روپے سے بڑھ کر167.80روپے اور قیمت فروخت170روپے سے گھٹ کر169.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199روپے سے گھٹ کر198.50روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر200روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر40.95روپے اور قیمت فروخت41.20روپے سے بڑھ کر41.25روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے سے بڑھ کر41.95روپے اور قیمت فروخت42.20روپے سے بڑھ کر42.25روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر20روپے اور قیمت فروخت 23روپے سے گھٹ کر22.50روپے ہوگئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں