حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار مظہر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سینئر صحافی مظہر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ کابینہ کے عوام کو ریلیف دینے کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل کچھ رپورٹس موصول ہورہی ہیں کہ حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اے سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کردیا۔اس کے علاوہ کابینہ نے چینی کی درآمد پر پابندی عائد کردی۔ دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں 50 ہزار نوجواں کو یوتھ اسٹورز کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کرنے کی مخالفت کردی۔ اس حوالے سے عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان ہونے نہیں دونگا، ملک بھر میں دالوں کی قیمت کم کردی جائیگی، عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بہت بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے، نیپرا سی سی پی سے کی درخواست پر سماعت کریگی، قیمتوں میں اضافے سے صارفین کے لیے ایک ماہ میں 10 ارب کا بوجھ پڑے گا۔ سی پی پی اے کےمطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑیونٹ بجلی پیداکی گئی، پیداکی گئی بجلی پر 25 ارب روپے لاگت آئی، درآمدی گیس سے 10روپے 5 پیسےفی یونٹ بجلی پیداکی گئی۔ تاہم اب سینئر تجزیہ نگار مظہر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں