پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں!! پاکستان کے لیے ایف اے ٹی ایف سے شاندار خوشخبری آگئی

پیرس (ویب ڈیسک) پاکستان کی کوششیں رنگ لانے لگیں۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے واضح اشارے ملنے لگے ، ایف اے ٹی ایف اجلاس اجلاس 16 فروری سے فرانس کے شہر پیرس میں شروع ہوگا۔ وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے پاکستان کو 12 ووٹ درکار ہیں جبکہ چین،ترکی اور ملائیشیا کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔پاکستان کو مزید 4 ووٹ درکار ہیں لیکن پاکستان کئی ممالک کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ 16 فروری پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لانے کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کیلئے امید افزاء ماحول ہے ، 39 میں سے 12 ووٹ درکار ہیں پاکستان امریکہ، یورپی یونین کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگیا اور انہوں نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ ایشو پر جو لابنگ کی ہے ۔اس کے نتیجے میں 12 ووٹ ملنے کی قوی امید ہے۔ چین، ترکی اور ملائشیاء کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور ایسے واضح اشارے ہیں کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگا کیونکہ ایف اے ٹی ایف دسمبر 2019ء بیجنگ اجلاس میں بھارتی مخالفت کے باوجود امریکا، یورپین یونین نے پاکستانی اقدامات کو سراہا ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018ء میں گرے فہرست میں شامل کیا تھا، پاکستان کو 27 ایکشن پلانز کے تحت ستمبر 2019ء تک کا وقت دیا گیا تھا جس میں بیشتر نکات اور ایکشن پلانز پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ پاکستان کو ستمبر 2019ء میں مزید بہتری کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امریکی جنوبی ایشیاء پالیسی کی مخالفت پاک، امریکا کشیدہ تعلقات پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کی وجہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں