بریکنگ نیوز نیا چیئرمین ایف بی آر کون ہوگا ؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ آپ کو بھی دلی خوشی ہوگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما ہارون اختر کو مشیر محصولات بنائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ ان کے بھائی ہمایوں اختر خان پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہارون اختر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے ہارون اختر کو ابتدائی طور پر ایڈوائزر کے طور پر کام سنبھالنے کی پیشکش کی جس پر انہوں نے وزیر اعظم کی اس پیشکش پر مثبت انداز میں سوچنے کا وعدہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون اختر کو چیئرمین ایف بی آر بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی گزشتہ کچھ روز سے چھٹیوں پر گئے ہوئے ہیں ، ان کی غیر حاضری میں کئی طرح کی چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں، ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم نے شبر زیدی کو مستقل چیئرمین ایف بی آر بننے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث عہدہ سنبھالنے کیلئے رضا مند نہیں تھے لیکن وزیر اعظم کی درخواست پر 6 ماہ کیلئے عہدہ سنبھالا تھا۔اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین شبرزیدی پھر رخصت پر چلے گئے۔ شبر زیدی کی جگہ نوشین امجد جاوید کو چیئرمین ایف بی آرکا اضافی چارج دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے البتہ نوٹیفکیشن میں شبر زیدی کی چھٹی کا دورانیہ نہیں بتایا گیا۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی رخصت پر چلے گئے ہیں جن کی غیر موجودگی میں ایف بی آر کی ممبر ایڈمن نوشین جاوید امجد چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں