ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ،متعدد افراد زخمی،ہلاکتوں کا خدشہ

کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ ہوا ہے،حملہ آور نے خودکو ملٹری اکیڈمی کے داخلی دروازے پر دھماکے سے اڑایا،دھماکے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے اورہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں