0

جمائمہ خان کی دنیا کے امیر ترین آدمی سے ملاقات، ایسا سوال پوچھ لیا کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے

لندن (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کے ساتھ ملاقات ہوئی تو انہوں نے ایسا سوال پوچھ لیا کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے۔جمائمہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں کسی پروگرام کے دوران جیف بیزوس کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر سے لگتا ہے کہ جیف بیزوس اور جمائمہ خان محوِ گفتگو ہیں۔ تصویر میں اسی ٹیبل پر جیف بیزوس کی گرل فرینڈ اور برطانوی بزنس مین چارلس فنچ بھی نظر آرہے ہیں۔جمائمہ خان نے جیف بیزوس کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اس ملاقات میں ان سے محمد بن سلمان کی جانب سے بھیجے گئے واٹس ایپ پیغام کے بارے میں پوچھا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دنیا کے امیر ترین آدمی کو ایک واٹس ایپ میسج بھیجا گیا جس کو کھولتے ہی ان کا موبائل فون ہیک ہوگیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے ایسے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں