میٹرو اور سپیڈو بس کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی، کام چھوڑنے کی دھمکی دیدی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) میٹرو بس اور سپیڈو بس کے ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہو سکی۔ بتایا گیا ہے کہ میٹروبس اور سپیڈو بس سروس کے 500 سے زائد ملازمین گزشتہ تین ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئیتو کام چھوڑ ہڑتال کر دیں گے۔جنرل مینیجر آپریشن پنجاب ماس ٹرانزرٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق نجی کمپنی نے پیسے ادا کرنے ہیں اسے نوٹس بھجوادیا ہے، نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے سے ادائیگیاں تاخیر کا شکارہوئیں،کمپنی کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے لئے بھی جلد ملاقات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں