”میں ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں“ بابراعظم نے ایسا کیوں کہا؟جانئے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان کی طرح کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے کہا کہ میرا مقصد ٹیسٹ کرکٹ میں یونس خان کی طرح کارکردگی دکھانا ہے، میں ان کیساتھ کھیلا بھی ہوں لہٰذا ایک ہی مقصد ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی طرح رنز بناؤں۔اس موقع پر انہوں نے نسیم شاہ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ نسیم شاہ نے بہت زبردست باؤلنگ کی اور وہ بہت کم عمری میں ہی بہترین باؤلر بن گیا ہے اور دئیے گئے پلان کے مطابق باؤلنگ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں