0

دالیں ، گھی ، چاول اور آٹا کتنا سستا کرنے کا اعلان کر دیا گیا ؟ مہنگائی سے تنگ پاکستانیوں کیلئے پہلی اچھی خبر آ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )یوٹیلیٹی سٹورز کے ایم ڈی عمر لودھی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹورز کو فوری طور پر 10 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ، وزیراعظم کو مہنگائی اور یوٹیلیٹی سٹورز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو مہنگائی سے نجات دینے کیلئے پیسے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، دس ارب روپے کا ریلیف پیکج اگست تک جاری رہے گا ، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا 800 روپے فی تھیلا فروخت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ چینی 68 اور گھی 175 روپے فی کلو فروخت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چاول کی قیمت میں فی کلو 15 روپے کمی لانے کا فیصلہ ہواہے ، رمضان ریلیف پیکج میں مزید اشیاءمیں ریلیف دیا جائے گا ، وزیراعظم رمضان پیکج کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا ،رمضان میں دو ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ، وزیراعظم نے اشیاءخورد و نوش کی عوام تک رسائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، رٹیل شاپ پر 60 فیصد سامان یوٹیلیٹی سٹورز فراہم کرے گا ۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نے کہاہے کہ شبر زیدی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، حفیظ شیخ اور رضا باقر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے ، مشیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں