انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔! مظلوم بچوں کی آواز اُٹھانے والے ’علی محمد خان ‘ گہرے صدمے سے دوچار، پوری قوم مغفرت کی دعائیں کرنے لگی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر علی محمد کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی و زیر علی محمد خان کے والد ولی محمد خان اس جہان فانی سو کوچ کر گئے ہیں، مرحوم کی نمازِ جنازہ بھی انکے آبائی علاقے میں ادا کر دی گئی ہے، نماز جنازہ میں حلقہ احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے علی محمد خان کے والد ولی محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔علی محمد خان نے اپنے والد کے انتقال کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’’ آج کے دن اپنا بہترین دوست کھویا، والد ولی محمد صاحب نے اس دارِ فانی سے ہمیشہ کیلئے کوچ فرمایا، اللہ کا احسان ایک شفیق والد عطا فرمایا، اللہ سب کے والدین کو لمبی زندگی دے اور جن کے والدین فوت ہو چکے ہیں مغفرت عطا فرمائے ، میرے مرحوم والد صاحب کے لئے دعا کیجئے گا ‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں