تیل کی دولت سے مالا مال اہم ترین اسلامی ملک نے عمران خان کے نئے پاکستان کے بارے میں شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور مراکش کا دفاعی وتجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان اور مراکش کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کے دوسرے دور کا اختتام ہو گیا، مراکش کی وزارت خارجہ اور عالمی تعاون کی جانب سے سفیر عبد القادر الانصاری نے پاکستان کا خصوصی دورہ کیا،پاکستانی وفد کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ)، وزارت خارجہ امور علی احمد ارائیں نے کی۔ بات چیت میں سیاسی،معاشی، تجارتی، سکیورٹی اورعوامی سطح پر رابطے ،تجارت بڑھانے ، ویزاسہولت کاری بزنس، ثقافتی، تعلیمی تبادلوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرااور بڑھایا جائے گا۔ مراکشی وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5اگست کے بھارتی غیرقانونی اور یکطرفہ فیصلے سمیت ظلم و بربریت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ عبدالقادر انصاری نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے بھی ملاقات کی۔ ویزاسہولت کاری بزنس پرتبادلہ خیال،سیاسی مشاورت کا دوسرا دوراختتام پذیرہو گیا۔ مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی ، سلامتی اور عوام کے درمیان روابط سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا۔ فریقین نے جاری تعاون کے مختلف پہلووں اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مشاورت میں دو طرفہ تعلقات ویزہ کی سہولت، کاروباری، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی غور ہوا۔ فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور اعلیٰ سطح کے دوروں میں پیشرفت پر اتفا ق کیا۔ اس موقع پر مراکش کے وفد کو بھارت کی جانب سے گزشتہ سال پانچ اگست کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے بارے میں بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں