0

نسیم شاہ کی انجری کب تک ٹھیک ہو جائے گی ؟باولر نے خود ہی بتا دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی ،مسئلے والی کوئی بات نہیں ،وہ دو تین دن بعد دوبارہ کرکٹ کھیل سکیں گے ۔بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے نسیم شا ہ سے رمیض راجہ نے انجری کے حوالے سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلے والی بات نہیں ہے ،ایم آر آئی کی رپورٹ بھی آگئی ہے جس میں کوئی مسئلہ نہیں ،وہ دو تین دن میں دوبارہ کھیل شروع کردیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اپنے ہوم گراونڈ میں ہیٹ ٹرک کی ۔جب پہلا ریویو لیا تو ایسا لگا جیسے گیند لیگ سٹمپ سے باہر جا رہی ہے ،دوسرے بلے باز کو بھی یارکر لینتھ پر گیند کروائی جبکہ تیسرے بلے باز کو بھی وکٹ میں گیند کرائی جس پر سلپ میں کیچ نکلا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں