پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ,10نا ہی 20، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں حیران کن حد تک کمی کاامکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد تک کمی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو آئی ہے، خام تیل کی قیمتیں 23 فیصد تک کم ہوگئی ہیں جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کو بھی چاہئے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائےتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔اگر اس طرح حساب لگایا جائے تو پاکستان میں پٹرول 27 روپے فی لٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں