اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانے پر شہباز شریف بھی تڑپ اٹھے،اور بیان جاری کر دیا

لندن (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنائے جانے کی شدید مذمت کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پر قبضے افسوسناک اور منفی رویہ ہے ،ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اسحاق ڈار کی خدما ت کو جھٹلا یا نہیں جا سکتا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کو روٹی روز گار کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور حکومت انتقامی کارروائیوں میںمصروف ہے ۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ضد،حسد اور تکبر کے باعث معیشت ڈوب رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں