شیخ رشید کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، ریلوے یونینز نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ریلوے ورکشاپس کی تین بڑی یونینز نے اپنے مطالبات منوانے اور ریلوے کی مخدوش ہوتی ہوئی صورت حال کے سدھار کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ پہلے مرحلہ میں 11فروری بروز منگل کیرج ورکشاپ 13 فروری بروز جمعرات لوکو ورکشاپ، 18فروری پاور ہاؤس،20 فروری سگنل شاپ، 25 فروری کو صبح 7 بجے گیٹ میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔ ریل مزدور اتحاد کے رہنماؤں صدیق بیگ، مشتاق باجوہ، فضل واحد، مستنصر جاوید، زاہد آزاد اور عاشق جہانگیری نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے وہ ریل مزدور اتحاد کے چارٹر آف دیمانڈپر مذاکرات کا آغا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں