چچا نے 17 سالہ بھتیجی کو اغوا کرلیا، 24 دن تک قید رکھ کیا شرمناک کام کرتا رہا؟ جان کر کسی کا بھی سر شرم سے جھک جائےگی

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سگے چچا نے اپنی 17 سالہ بھتیجی کو اغوا کرکے اسے 24 روز تک قید کیے رکھا اور اس دوران اسے متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بلڈھانا ضلع سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی 14 جنوری کو گھر سے غائب ہوئی تھی جسے ڈھونڈنے کی کوششیں جاری تھیں۔ انسپکٹر شیام سندر کوٹھالی کا کہنا ہے کہ ملزم مسلسل اپنی جگہ تبدیل کر رہا تھا جس کے باعث پولیس اس کا سراغ لگانے کے باوجود اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوپائی تھی ، 8 فروری کو پولیس نے ملزم کو اورنگ آباد کے ایک بس سٹاپ سے گرفتار کیا جس کے بعد لڑکی کو اس کی قید سے رہائی دلائی گئی۔لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ملزم اسے مسلسل کمرے میں بند رکھتا تھا اور جب بھی باہر جاتا تھا تو اس کے آگے تالا لگادیتا تھا، قید کے دوران ملزم نے متعدد بار لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں