لاہور (ویب ڈیسک) فلم، ٹی وی اور سٹیج کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے گزشتہ روز اپنی 40ویں سالگرہ منائی ۔ وہ8 فروری 1980 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام روبینہ بٹ ہے تاہم شوبز کی دنیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے مدیحہ شاہ رکھا۔ انہوں نے ٹی وی ،سٹیج اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اورآج کل صرف سٹیج پرمصروف ہیں۔
