آٹے کے بعد کس چیز کابحران پیداہونے والا ہے،اور کون اس میں ملوث ہے؟ فردوس عاشق اعوان نے سب بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ آپ نے دیکھا ہے کہ آٹے کا ایک ایسا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اسی طرح اب چینی کے مصنوعی بحران کی طرف کچھ نیٹ ورک ایسے متحرک ہیں جوطلب و رسد کے توازن میں فرق پیدا کرکے اسے مصنوعی بحران میں بدلنا چاہتے ہیں۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جووعدے کئے اس سے وہ ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ ناجائز اثاثے بنانے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ماضی میں ملکی خزانوں کا بے دردی سے لوٹاگیا۔مفاہمت اور این آر او کی سیاست کسی سے ڈھکی چھپی نہیںہے۔طاقتوروں نے قانون کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا۔کرپٹ افراد اپنی بقا کی خاطرگٹھ جوڑ کئے ہوئے ہیں۔ انہیں ڈر ہے کہ عمران خان کامیاب ہوگئے تو ان کی دکانیں بند ہوجائیں گی۔عمران اسی گروہ سے لڑ رہے ہیں۔ ستر سال کے گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے میں چیلنجز درپیش ہیں۔اس گٹھ جوڑ کے خلاف جدوجہد آخری مراحل میں ہے۔عمران خان کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔پہلی بارعمران حکومت میں پولیس، عدالتی نظام اور دیگر گورننس کو مضبوط کرنے والے اداروں میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں