بریکنگ نیوز معروف سیاستدان پر قاتلانہ حملہ۔۔۔۔ اتنہائی تشویشناک اطلاعات موصول

کراچی (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس بونیری پر کراچی میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے انہیں اور ان کے صاحبزادے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔وہ دفتر سے گھر پہنچے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اے این پی رہنما نے حملے کی ایف آئی آر تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرادی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں