آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیا رنگ دکھانیوالا ہے ؟ شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں پھر نہ کہنا خبرنہ ہوئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوںموسم سرد اور خشک رہاجبکہ شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدیدسرد رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 18، استور منفی 12،گوپس ،کالام منفی 11، بگروٹ ،پاراچنار منفی 08،ہنزہ، منفی05، قلات، راولاکوٹ ،ما لم جبہ، دیر اور گلگت میں منفی 04 میں ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں