”میں بڑا پرجوش ہوں کیونکہ سارے میچ پاکستان میں ہو رہے ہیں“ وہ غیر ملکی کھلاڑی جو پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونے پر بہت خوش ہے، جان کر آپ بھی انہیں خوش آمدید کہیں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں چند دن باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث ناصرف شائقین کے جوش و خروش میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ کر اپنے جوہر دکھانے کیلئے بے تاب ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان بھی ایسے ہی کرکٹر ہیں جنہیں پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر بے انتہاءخوشی ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بھی بے تاب ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ”پی ایس ایل کی سب سے کامیاب فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ پورا سیزن پاکستان میں کھیلا جائے گا اور میں پرامید ہوں کہ اس سال اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہوں۔“واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جس میں شرکت کیلئے متعدد معروف غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آ رہے ہیں جس کے باعث پاکستانیوں کو بے صبری سے ایونٹ شروع ہونے کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں