آئی فونز میں حیران کن خرابی منظر عام پر آتے ہی ایپل کو بھاری جرمانہ ہو گیا

پیرس (نیوز ڈیسک) ایپل کمپنی یورپ میں اپنے صارفین کو یہ بتانے میں ناکام رہی کہ ’’آئی فون‘‘ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے کے نتیجے میں ان کا فون سست ہو جائے گا؛ اس صورتحال پر فرانس میں صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنے والے محکمے نے ایپل کمپنی پر 25؍ ملین یورو(27.4؍ ملین ڈالرز) کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ اسکینڈل دسمبر 2017ء میں اس وقت سامنے آیا تھا جب امریکی کمپنی ایپل نے اعتراف کی اتھا کہ اس کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم کا سافٹ ویئر پرانے فونز پر اپڈیٹ ہونے کے بعد انہیں سست کر دیتا ہے اور فون کی بیٹری کمزور ہو جاتی ہے۔ ناقدین نے اس وقت ایپل پر الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہے تاکہ صارفین کو قبل از وقت اور غیر ضروری انداز سے نئے فونز خریدنے پر مجبور کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں