رابی پیرزادہ نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) گلوکارہ رابی پیزاہ نے غیرقانونی طور پر مگر مچھ اور سانپ پالنے کے کیس میں عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وکیل نے ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت میں مقدمہ میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ہارث صدیقی نے کیس پر سماعت شروع کی تو رابی پییرزادہ کے وکیل نے کہا کہ ان کے مکل کا اس مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے۔وکیل رابی پیرزادہ نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کارروائی پہلے شروع کی اور سرچ وارنٹ بعد میں لیے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر رابی پیرزادہ کو مقدمہ میں ملوث کیا۔ عدالت مقدمہ میں رابی پیرزادہ کو بری کرنے کا حکم دے۔رابی پیرزادہ کے وکیل بیرسٹر حسن خالد رانجھا نے عدالت میں اپنے مکل کی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی دائر کردی وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی جان کو خطرہ ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ رابی پیرزادہ کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں