ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کی نواسی نتاشا ان دنوں کہاں ہوتی ہیں اور کیا کام کرتی ہیں ؟ پتہ چل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور میک اپ آرٹسٹ اور میڈم نور جہاں کی نواسی نتاشا خالد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بچی کی آمد کا اعلان کیا۔مقامی میڈیا کے مطابق نتاشا خالد لاکھانی نے خوبصورت سبز لباس پہنے ہوئےاپنی بیٹی کی پہلی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کی ۔ تصویر میں بچی کو نتاشا نے اپنی بانہوں میں تھام رکھا تھا ۔میڈیا نے مزید بتایا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوںکی طرف سے محبت اور دعاؤں کے پیغامات کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی شاہنور علی لاکھانی کے ساتھ ان کی مزید تصویریں دیکھنے کا انتظار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں