میں تم لوگوں کے عہدوں کی خاطر پنجاب کی 12 کروڑ عوام کو داؤ پر نہیں لگا سکتا۔۔۔ پرویز الٰہی کو وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک بتا دیا

لاہور(ویب ڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا کوئی ایک بیان بتادیں جس میں وزیر اعلی بننے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں؟حکومتی کمیٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکرات جاری رہیں گے حکومت وعدے بھی پورے کر ے گی،وزیر اعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے احتساب سے بچنے کی کوشش کرنیوالوں کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا، اپوزیشن کے اندازوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں جہانگیر خان ترین بھی پارٹی کا حصہ ہے اور ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہو کر ملک وقوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ وہ راشد لطیف میڈیکل کالج کے کانووکیش 2020 سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم اور پیپلزپارٹی کے مر کزی راہنما چوہدری اعتزا ز احسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کون اتحادی ناراض ہے کون کیا کر رہا ہے عوام کا یہ مسئلہ نہیں عوام مہنگائی غربت کا خاتمہ اور گڈ گورننس چاہتی ہے جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کے ہر اچھے کام میں کریڈٹ صرف تحریک انصاف کو نہیں اتحادیوں کو بھی جاتا ہے اس لیے اتحادیوں اور حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں اور ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی یقینی بنائے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ق) لیگ حکومت کی اتحادی ہے اور وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی قسم کی پر یشانی والی کوئی بات نہیں حکومتی مذاکرات کمیٹی نے مشاورت کے بعد یہ طے کر لیا ہے کہ (ق) لیگ کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں