افسوسناک خبر: پوری دنیا میں کروڑوں مداح سوگوار۔۔۔۔۔۔ لیجنڈ اداکار انتقال کرگئے

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لیجنڈری اداکار کرک ڈگلس اور اداکار مائیکل ڈگلس کے والد 103برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے، ہالی ووڈ کی 100کے قریب فلموں میں کام کیا، امریکی بحریہ میں بھی خدمات انجام دیں تھیں۔ ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار کرک ڈگلس 103برس کی عمر میں انتقال کر گئے،وہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل ڈگلس کے والد تھے ۔ سپارٹکس ،پاتھس آف گلوری سمیت بے شمار کامیاب فلموں کے اداکار کرک ڈگلس نے چھ دہائیوں پر مشتمل اپنے کیریئرمیں ایک سو کے قریب فلموں میں کام کیا۔ وہ 1916میں نیویارک میں پیدا ہوئے ،بطور سٹیج اداکار کیریئر کا آغاز کر نے والے کرک ڈگلس نے دوسری جنگ عظیم میں امریکی بحریہ میں بھی خدمات انجام دیں ۔ ان کے انتقال کی خبر مائیکل ڈگلس نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پرمداحو ں سے شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں