جہانگیر ترین آج کل کہاں ہیں ، کپتان کے آس پاس نظر کیوں نہیں آرہے ؟ پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے انکشافات نے پول کھول دیا

لاہور (ویب ڈیسک) چند روز قبل تحریک انصاف کے ایک رہنما سے ملاقات ہوئی۔ میں نے پوچھا کہ جہانگیر ترین کہاں ہیں، آج کل نظر نہیں آ رہے؟ اُنہیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ معاملات سلجھانے کے لیے نئی کمیٹی میں شامل کیوں نہیں کیا؟بلکہ وہ تو اُن تمام نامور کالم نگار انصار عباسی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔مذاکرات اور کمیٹیوں کا حصہ تھے جو اتحادیوں کو منانے کا کام کر رہی تھیں۔اُنہیں ان کمیٹیوں سے کیوں نکالا،ابھی چند ہفتے قبل تک تو جہانگیر ترین کے بغیر کوئی سیاسی معاملہ ہو یا انتظامی بحران، حل کرنے کا وزیر اعظم تصور بھی نہیں کرتے تھے؟ تحریک انصاف کے رہنما نے مجھے رازداری میں بتایا کہ وزیراعظم کو شک ہے کہ اُن کی حکومت کے خلاف مبینہ سازش کرنے والوں میں تحریک انصاف کے کچھ اندر کے لوگ بھی شامل تھے۔(اس رہنما نے چند ایک نام بھی لیے لیکن اُن کا نام یہاں لینا مناسب نہیں) اس رہنما نے الزام لگایا کہ ہمارے ہی لوگ نہ صرف عثمان بزدار کے خلاف تحریک انصاف کے اندر اٹھنے والے طوفان کے پیچھے تھے بلکہ ایک وفاقی وزیر کو بھی مبینہ طور پر اُنہی افراد نے بزدار کے خلاف بولنے پر اُکسایا۔ خیبر پختونخوا میں عاطف خان گروپ کے پیچھے بھی مبینہ طور پر یہی لوگ شامل تھے۔حکمران جماعت کے ایک اور رہنما سے میری بات ہوئی تو اُنہوں نے کہا کہ مجھے تفصیلات تو نہیں معلوم لیکن جہانگیر ترین کے معاملے میں کچھ نہ کچھ دوریاں ضرور پیدا ہو گئی ہیں۔ مجھے تحریک انصاف کے اس دوسرے رہنما نے مشورہ دیا کہ ایک اینکر پرسن جو عمران خان کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے، کے حالیہ انکشافات کو سنیں، بہت کچھ سمجھ آ جائے گا۔میں نے سازش سے متعلق ان الزامات جو تحریک انصاف کے اندر سے اپنے ہی ساتھیوں کے خلاف لگائے جا رہے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں