اقراء عزیز نے یاسر حسین کی بیوی بننے کی کیا قیمت ادا کی ؟ مداحوں کو دنگ کر ڈالنے والا راز فاش

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اقراء عزیز حسین نے یاسر حسین کی بیوی بننے کی قیمت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اقراء عزیز حسین نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میںانہوں نے نقلی مونچھیں لگائی ہوئی ہیں۔اقراء عزیز نے اپنی تصویر کے کیپشن میں یاسر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’یہ ہے یاسر حسین کی بیوی بننے کی قیمت۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے یاسر کی اِن شرارتوں سے پیار ہے جو وہ اچانک میرے ساتھ کرتے ہیں۔‘اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ مونچھڑّ بھی استعمال کیا۔دوسری جانب یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو حرم شریف کی ہے اور اُس تصویر میں ایک کاغذ کی پرچی پر یاسر اور اقراء حسین لکھا ہوا ہے۔اِس تصویر کو کھینچنے والی اداکارہ وی جے انوشے اشرف ہیں جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب گئی ہوئی ہیں اور وہاں اُنہوں نے یاسر اور اقراء کے لیے دُعا کی ہے۔یاسر حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں انوشے اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاکہ ’سبحان اللّٰہ آپ کی دُعا کا شکریہ، اللّہ آپ کو خوش رکھے آمین۔‘اداکار کی اِس پوسٹ پر انوشے اشرف نے کمنٹ کرتے ہوئے دل والے ایموجی بنائے۔ واضح رہے کہ اداکارہ اور وی جے انوشے اشرف گزشتہ کچھ دِنوں سےعُمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں