25 سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزم کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب میں 72 سالہ شخص نے 25 سالہ نوجوان کو نشہ آور چائے پلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں پیش آیا جہاں 25 سالہ محنت کش نے درخواست دی ہے کہ 72 سالہ میاں جمیل اصغر نے اسے کام کے لیے گھر بلا یا تھا، ملزم نے اسے نشہ آور چائے پلائی اور بے ہوش ہونے پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے۔25 سالہ متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے باوجود مقامی ایس ایچ او نے ملزم کو با اثر ہونے پر چھوڑ دیا ہے۔با اثر ادھیر عمر شخص کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شکایت پر اعلیٰ حکام نےنوٹس لے لیا ہے۔اعلیٰ پولیس حکام نے ملزم کےخلاف کارروائی نہ کرنے پر مقامی تھانے کے ایس ایچ او سیف اللہ سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم نے عدالت سے ضمانت کرالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں