چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وزیراعظم عمران خان نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت نے چینی کی برآمد پر فوری پابندی عائد کرنے اور چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ چینی برآمد کرنے پر پابندی لگنے سے تین لاکھ ٹن چینی کی برآمد روک لی جائے گی اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے سمری کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔چینی طلب اور رسد یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلئے فیصلہ کیا گیاہے ۔یاد رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ آٹا اور چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے پرویز خٹک نے میدان میں قدم رکھا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے ملاقات بھی کی تاہم یہ بھی کہا جارہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان آج ملاقات بھی طے ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں