پاکستان دورے پر آئی بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کونسا پکوان کھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے دورے پر آئے بنگلہ دیشی کرکٹرز نے بنگلہ دیش کی مشہور مچھلی ہلشا کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی میں شروع ہو چکاہے ، ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے اور غیرملکی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے سے مقامی شائقین کرکٹ کو دلچسپ کرکٹ کے میچز دیکھنے کو ملیں گے۔گزشتہ دنوں جب سری لنکا کی ٹیم بھی ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی تو اس دوران سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنا من پسند کھانا دوسوا کھایا اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ اب بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے مشہور مچھلی ہلشا کھانے کی فرمائش ظاہر کردی۔ بنگلہ کرکٹ ٹیم کے کپتان مومن الحق، تمیم اقبال اور رائٹن داس ہلشا مچھلی کے دیوانے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں