یہ تو پھر ہو نا ہی تھا، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے کی زمین پر قائم شادی ہال گرانے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںپی آئی اے کی زمین پر شادی ہالز بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ پی آئی اے کی طرف سے کون آیا ہے، جنرل منیجر لیگل سروسز پی آئی اے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نمائندہ پی آئی اے نے کہا کہ ہم نے شادی ہالز گرادیئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں میں کل ہی شادی ہال دیکھ کر آیاہوں،یونیورسٹی روڈ پر کل گیاتووہاں ہال موجود تھا،نمائندہ پی آئی اے نے کہا کہ سٹرکچر ہوسکتاہے استعمال نہیں کررہے ،سپریم کورٹ نے پی آئی اے سے اپنے تمام شادی ہالز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کہاکہ بتایا جائے پی آئی اے کے رفاعی پلاٹس کی کیاصورتحال ہے؟،عدالت نے پی آئی اے سے کل تک عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ،سپریم کورٹ نے یونیورسٹی روڈ پر قائم شادی ہال کو آج ہی گرانے کا حکم دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں