0

ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

کینڈی(ویب ڈیسک) سری لنکن فاسٹ باولر لاستھ ملنگا نے ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جب کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں شاہد آفریدی سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی چھین لیا ہے۔

کینڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن کے پرخچرے اڑا دیا، ایک ہی اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر نہ صرف ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے دنیا ئے کرکٹ کے پہلے بولر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں