نواز شریف کا’مریم‘ کی غیر موجودگی میں آپریشن کروانے سے انکار حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انسانی بنیادوں پر علاج معالجہ کے لئے بیرون ملک جانے دیا۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی اور پی پی کے رہنما کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے اور لوٹی گئی رقم واپس لائی جائے گی جسے ملک کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک نے پاکستان کے لئے مثبت معاشی اشاریوں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے افراط زر اور غربت کے خاتمہ کا عزم کررکھا ہے احساس پروگرام اور صحت انصاف کارڈ سے غریب خاندانوں کے مسائل حل ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں