ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیا ، روپے کی قدر میں کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں20پیسے اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.40روپے سے بڑھ کر154.60روپے اور قیمت فروخت154.50روپے سے بڑھ کر154.70روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.30روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خریدایک روپے کی کمی سی170روپے سے گھٹ کر169روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سی171.50روپے سے گھٹ کر170.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید50پیسے کی کمی سی199.80روپے سے گھٹ کر199.30روپے اورقیمت فروخت40پیسے کی کمی سی201.40روپے سے گھٹ کر201روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41روپے سے گھٹ کر40.90روپے اور قیمت فروخت 41.30روپے سے گھٹ کر41.20روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42روپے سے گھٹ کر41.95روپے اور قیمت فروخت42.30 سے گھٹ کر42.25روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے سے گھٹ کر21.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت 23روپے مستحکم رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں