پہلا ٹیسٹ ، پاکستان نے بنگلہ دیش کے صرف تین سکور پر کتنے کھلاڑی آوٹ کر دیئے ؟ زبردست خبرآگئی

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان باولرز نے میدان میں اترتے ہی بنگلہ دیشی ٹیم کے اوپننگ کی دھجیاں اڑا دیں اور صرف تین سکور پر مخالف ٹیم کے دو بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر تمیم اقبال اور سیف حسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آنے والے سیف حسن بغیر کوئی سکور بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ آنے والے تمیم اقبال تین سکور پر محمد عباس کی گیند کا نشانہ بنے ۔پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے،بنگلہ دیش کےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ پچ اچھی ہے جس کا فائدہ اٹھائیں گے،ان کاکہناتھا کہ عابد علی بہترین فارم میں ہیں،عابد علی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔اظہر علی کاکہنا ہے کہ ٹیم میں فاسٹ باولر اہم کردارادا کرسکتے ہیں،کوشش کریں گے بنگلہ دیش کو جلد آوَٹ کریں۔سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ٹیم کو برقراررکھاگیا ہے،پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان اظہرعلی ،شان مسعود،بابراعظم شامل ہیں،حارث سہیل،اسد شفیق،محمد رضوان اوریاسر شاہ بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں ،شاہین شاہ آفریدی ،محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیم کاحصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں