کرونا وائرس کا ’خوف‘۔۔۔ اداکارہ مہوش حیات مرض سے بچاؤ کے لیے کیا کرتی پائی گئیں ؟ تصاویر نے شوبز انڈسٹری کو دنگ کر ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک)چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اس وائرس کا اتنا زیادہ خوف پھیل چکا ہے کہ فضائی سفر کرنے والوں نے احتیاطاً ماسک پہننا شروع کردیے ہیں جن میں اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں۔صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی سیلفی شیئر کی جس میں انہیں چہرے پر ماسک لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اندر کے سپر ہیرو کو نہیں دکھا رہیں بلکہ احتیاطی تبدیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہن رہی ہیں۔ ’ میں ان تمام لوگوں کیلئے دعا گو ہوں جو کرونا وائرس سے متاثر ہیں، ہم مشکل کی اس گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ آزمائش جلد از جلد ختم ہوجائے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ایئر پورٹ پر موجود ہیں اور زیادہ اِدھر اُدھر نہیں جارہیں کیونکہ ان کا ماسک والا چہرہ دیکھ کر ایئر پورٹ پر موجود بچے ڈر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں