لاہور میں کروناوائرس سر اٹھانے لگا۔۔۔۔اب تک کتنے کیس ریکارڈ ہو چکے ؟انتہائی تشویشناک تفصیلات سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) ابوظہبی سے پاکستان آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص،مسافر ابو ظہبی سے اتحاد ایئرلائنز کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچے، مسافروں میں 2 چینی اور 2 پاکستانی طالبعلم شامل، تفصیلا ت کے مطابق لاہور ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی سے پاکستان آنے والے 4 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ مسافر ابو ظہبی سے اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 243 سے لاہور پہنچے تھے۔مسافرو میں 2 چینی اور 2 پاکستانی طالبعلم شامل ہیں۔ چینی طالبعلموں میں نئے وانگ اور ہیلو لیٹونگ اور پاکستانی طالبعلموں میں حارث ستار اور وقاص یاسین شامل ہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ فیڈرل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سی ایم ایچ لاہور کے ڈاکٹروں نے مذکورہ مسافروں کا معائنہ کیا تو ان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جسکے بعد انھیں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انکے مزید ٹیسٹ ہونگے اور انکا علاج کیا جائیگا۔ مسافروں میں کروونا وائرس کی تشخیص کے بعد ایئر پورٹ پر سکینگ کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چین سے پھیلنے والے خوفناک کورونا وائرس کے متعلق ایک اور ہولناک انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ یہ اگر کسی حاملہ خاتون کو لاحق ہو تواس کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کے شہرووہان میں ایک حاملہ خاتون کو کورونا وائرس لاحق ہوا جس پر اسے ہسپتال لیجایا گیا۔ وہ تاحال ہسپتال میں ہی ہے جہاں اس نے بچے کو اتوار کے روز جنم دیا۔ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے اس بچے کا ٹیسٹ کیا ہے اور اس میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔یہ واقعہ پیش آنے پر چینی ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وائرس ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی اس نوعیت کا ایک واقعہ پیش آ چکا ہے جب ایک 17دن کے بچے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس کی ماں بھی وائرس کی مریض تھی تاہم ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا کہ بچے کو پیدائش کے بعد یہ وائرس لاحق ہوا ہو گا۔ تاہم اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ یہ وائرس مادررحم تک جانے اور ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کو لاحق ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 493ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں