0

کرونا وائرس،سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا چینی صدر کو ٹیلی فون،سب سے بڑی پیشکش کر دی

ریاض(نیوز ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلیفون کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیااورہرممکن مددوتعاون کی پیشکش کی اوراس یقین کاا ظہار کیا کہ حکومت چین کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے گی،خادم الحرمین الشریفین نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو چین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر روانہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔ شاہ سلمان نے کہا کہ وہ اور سعودی عوام کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی تکلیف اور مشکلات پر چین اور اس کے عوام کے ساتھ ہیں۔شاہ سلمان نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے فوری صحتیابی کی دعا کی۔ شاہ سلمان نے اس یقین کاا ظہار کیا کہ حکومت چین کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے گی۔خادم الحرمین الشریفین نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو چین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر روانہ کرنے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کورونا وائرس سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔ اس سلسلے میں چینی صدر نے شاہ سلمان کو یقین دلایا کہ اس قسم کی وبا سے نمٹنے اور اس کے نتائج پر قابو پانے کے سلسلے میں چین کے پاس اچھا خاصا تجربہ ہے۔چینی صدر نے کورونا وائرس کے انسداد میں دلچسپی لینے اور بھرپور مدد کے لیے خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے دوستانہ جذبات پر قدرومنزلت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں