کرونا وائرس کس طرح خوفناک انداز میں پھیلتا ہے اور کتنا مہلک ہے ؟ جاپان میں ایک بحری جہاز میں کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانئے

ٹوکیو (ویب ڈیسک) کورونا وائر س جاپانی بحری جہاز پر بھی پہنچ گیا،جہاں 10مسافروں میں وائر س کی تصدیق ہوگئی،منگل کو بحری جہا ز ڈائمند پرنسز کے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے 80سالہ مسافر کی ہلاکت کے بعد کل 3700سے زائد مسافروں میں سے 273 بیمار مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے تو8جاپانیوں اور 2آسٹریلوی مسافروں میں وائر س کی تصدیق ہوگئی۔جاپانی حکام کے مطابق یوکو ہاما کے قریب لنگر انداز جہاز کے باقی مسافروں کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،10مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ باقی 3700مسافروں کو 14دن کیلئے جہاز میں ہی رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد563ہوگئی جبکہ جاپان کے بحری جہاز میں پھنسے تین ہزار سات سو افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں کیونکہ جہاز پر موجود مزید دس افراد میں کرونا وائرس کی تشیخص ہوگئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہانگ کانگ سے واپس آنے والے اس جہاز پر کل تین ہزار سات سو افراد سوار ہیں جنہیں احتیاطی طور پرتائیوان کے ساحل کے قریب روک لیا گیا تھااور اس میں موجود افراد میں وائرس کی موجودگی جاننے کیلئے ٹیسٹ کئے گئے جس سے مزید دس افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد جہازپر موجود وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ دیگر افراد کا طبی معائنہ ابھی جاری ہے۔ رائٹرز کے مطابق جہاز کو الگ تھلگ کردیئے جانے کی وجہ سے جہاز پر سوار تقریبا تین ہزار سات سو افراد بے چینی کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بحری جہاز پر موجود امریکی شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ امریکی حکام اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے انتظامات کریں گے۔دوسری جانب چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید73افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد563ہوگئی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اٹھائیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں