آئندہ 24 گھنٹوں میں پاکستان کے مختلف شہروں کا موسم کیسا رہے گا ؟ کن شہروں میں بارش کا امکان ہے ؟ پیشگوئی کردی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب کے میدانی علاقے گزشتہ روز دھند کی لپیٹ میں رہے ۔ دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام متاثر رہا گزشتہ روز ٹھوکر ،موہلنوال، مانگا منڈی، پھول نگر ،جمبر اور پتوکی،حبیب آ باد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال ،ہڑپہ ،چیچہ وطنی، میاں چنوں ، خانیوال، ملتان، بستی ملوک،لودھراں میں دھند چھائی رہی جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر حد نگاہ30میٹر تک رہ گئی تھی ۔ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد اوراوکاڑہ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے ۔یاد رہے کہ ماہ دسمبر اور جنوری کے دوران گزشتہ سالوں کی نسپت معمول سے دوگنا زیادہ بارشیں ہوئیں۔ رواں ماہ کے دوران بارشوں کے مزید دو سے تین سلسلے متوقع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں کو کم بارشوں والے مہینے سمجھے جاتے ہیں لیکن اس دفعہ صورتحال حال قدر سے مکمل طور پر مختلف رہی اور دونوں مہینوں کے دوران گزشتہ سالوں کی نسبت دوگنا زیادہ بارشیںرکارڈ کی گئیں ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر اجمل شاد کے مطابق دسمبر اور جنوری کے دوران بارشوں کے زیادہ سلسلے مغربی ہواوں کے باعث وجود میں آئے ہیں جبکہ یہی سلسلہ ماہ رواں کے دوران بھی جاری رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں کی نسبت فروری میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں