پاکستان اور کوریا کے درمیان شاندار معاہدہ ۔۔۔۔۔ پاکستان کے معاشی بحران کا خاتمہ کردینے والی خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان اورکوریا کے درمیان زراعت کی ترقی کیلئے باہمی ریسرچ کی بنیاد پر ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، مذاکرات مکمل ہو گئے ، آئندہ ایک ماہ تک ایم او یو پر دستخط کر لیے جائینگے پی اے آر سی میں نئے ادارے کے لئے جگہ مختص کردی گئی ہےدونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہے ، آئندہ ایک ماہ تک ایم او یو پر دستخط کر لیے جائیں گے ، پی اے آر سی میں نئے ادارے کی جگہ بھی مختص کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق کوریا کے رورل ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن اور پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل کے درمیان زراعت کی بہتری کیلئے باہمی تعاون سے ایک ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایگری کلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بہتر کیا جائے گا۔ کوریا کا بین الاقوامی ادارہ کوپیا جس کا سنٹر پاکستان میں بنایا جائے گاچھوٹے کاشت کاروں کی بہتری کیلئے کام کرے گا تاکہ چھوٹے کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہو سکے ۔ دونوں اطراف سے زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کیا جائے گااور معاہدہ طے پائے گا جس میں فنانس کے معاملات طے ہوں گے ۔ دونوں ممالک کے تعاون سے زراعت کی بہتری کے لئے دستیاب فنڈ کے مطابق کام کیا جائے گااور ریسرچ اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کیا جائے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کے زرعی سائنسدانوں کو ریسرچ کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں